ڈھاڈر، چور بجلی کے کھمبوں کے تار کاٹ کر لے گئے، کئی دیہات بجلی سے محروم
بولان(یو این اے )ڈھاڈرچوروں کی لوڈ شیڈنگ کے وقت کارروائی درجن بھر کھمبوں کے تار کاٹ لیں مشکاف سمیت کئی دیہات بجلی سے محروم تفصیلات کے مطابق مشکاف کے شہریوں کا کہنا ہیکہ گزشتہ آ دھی رات کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران چوروں نے سبی سے ڈھاڈر کے دیہی علاقوں کو آ نے والے اولڈ فیڈر کے کھمبوں کی تاریں کاٹ کر لے گئے جس کی وجہ سے مشکاف براہم باران سمیت کئی دیہات شدید گرمی میں بجلی کی سہولت سے محروم ہو گئے اور گزشتہ روز سے مختلف علاقوں کی عوام شدید گرمی میں پانی کے لیے بھی ترس گئے ہیں اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور کیسکو حکام کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھاڈر میں واپڈا گریڈ تعمیر ہونے کے باوجود ان علاقوں کو سبی کے اولڈ فیڈر پر رکھنے سے یہاں کے مکین سخت اذیت ناک صورت حال سے دوچار ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان علاقوں کو فوری طور پر ڈھاڈر گریڈ سے منسلک کیا جائے۔


