ٹراما سینٹر کے عملے پر تشدد اور توڑ پھوڑ، عمیر محمد حسنی وامان اللہ نوتیزئی کیخلاف مقدمہ درج

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران مشیر مائنز اینڈ منرلز عمیر محمد حسنی اور سابق وزیر امان اللہ نوتیزئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران صوبائی مشیر برائے مائنز میر عمیر محمد حسنی اور سابق وزیر امان اللہ نوتیزئی کی جانب سے مسلح افراد کے ہمراہ سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں ڈاکٹرز کے ساتھ بدتمیزی اور سیکورٹی گارڈز کو بندوق کے بٹ سے تشدد کانشانہ بنایاتھا جس پر ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس تنظیموں کی جانب سے احتجاج کااعلان اور ٹراما سینٹر میں سروسز سے بائیکاٹ کااعلان کردیااور مطالبہ کیاتھاکہ نگران مشیر کے خلاف ایف آئی آر درج اور کابینہ سے الگ کیاجائے گزشتہ روز منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹرارباب کامران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا جس میں نگران مشیر عمیر محمد حسنی اور امان اللہ نوتیزئی کونامزد کیاگیاہے ،ایف آئی آر دفعات 186، 504، 506 اور 34 ت پ کے تحت درج کیاگیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں