مون سون بارشوں میں بہہ جانے والے کوئٹہ کے پلوں کی ایک سال بعد بھی مرمت نہ ہوسکی

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ایک سال قبل مون سون بارشوں میں بہہ جانے والے پل ایک سال بعد بھی مرمت نہ ہوسکی جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ان پلوں میں نواکلی کچلاک سمیت کوئٹہ شہر میں کہی پل برساتی نالوں میں بہہ گئے ایک سال گزرنے کے باوجود ان پلوں کی مرمت دوبارہ نہ ہوسکی جس کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اس حوالے سے کوئٹہ کے شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل حکومت اپنی پانچ سال کی مدت پوری کرچکی ہے لیکن افسوس سابق وزیر اعلی اس دوران ڈیڑھ برس تک سوتے رہے اپوزیشن سمیت حکومتی وزرا ان پلوں کو بنانے کی بجائے کرپشن میں مصروف رہے اس عوامی مسئلے کی طرف توجہ نہ دینی کی وجہ سے عوام آج بھی متبادل راستوں سے گزر کر تکلیف میں مبتلا ہے باقی صوبو ں کی نسبت بلوچستان میں وزرا نے کام کے بجائے تجوریاں بھر دی عوام آئندہ انتخابات میں ان کرپٹ وزرا کو مسترد کرکے ایسے لوگوں کو ووٹ دیدے جو بعد میں ان کے مسائل حل کرسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں