معائدے میں میرا کردار نہیں، سردار اختر مینگل تھوڑا انتظار کریں معاملات ٹھیک ہوجائینگے، سردار یار محمد رند

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی وصوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان سے جڑ ہے،وزیراعظم عمران خان اور جام کمال کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،خواجہ آصف اپنا شوق پورا کرے،کسی کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں،فوج اور پاکستان تحریک انصاف ایک پیج پر ہے کچھ لوگوں کی ذمہ داری پوری حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی،بی این پی کے ساتھ معاہدے میں میرا کوئی کردار نہیں جو تھے وہ لندن میں بیٹھے ہیں،سرداراخترجان مینگل اور اس کے ساتھی تھوڑا انتظار کریں انشاء اللہ تمام معاملات بہت جلد ٹھیک ہوجائینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ سرداریارمحمدرند نے کہاکہ پاکستان کی ترقی ہی بلوچستان سے جڑی ہے مگر بدقسمتی سے اسلام آباد میں بیٹھے لوگ بلوچستان کو لوٹ رہے ہیں یہاں کے لوگ سردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے مر جاتے ہیں جبکہ گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مرتے ہیں سردی میں گیس غائب اور گرمی میں بجلی غائب ہوتی ہے،دو سالوں میں وفاقی منسٹرز نے بلوچستان کا کوئی دورہ نہیں کیا ہے حالانکہ معدنیات بلوچستان کی ہے یہ صوبہ ملک کا آدھا ہے آدھے پاکستان کچھ لوگوں نے محروم رکھاہے اور ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان پر ڈالی جارہی ہے یہ حقیقت ہے کہ کچھ کوتاہیاں ہوئی ہیں انہوں نے کہاکہ خان صاحب بہتر انداز میں ایڈریس کرسکتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ بلوچستان ترقی کرے گامسائل ہوتے ہیں ٹڈی دل نے بڑے پیمانے پر زمینداروں اور کسانوں کو اربوں روپے کانقصان پہنچایاہے،انہوں نے کہاکہ کسی کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں خواجہ آصف وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاکر اپنا شوق پورا کرے ان کا حق ہے فوج اور تحریک انصاف ایک پیج پر ہے،انہوں نے کہاکہ سردار اخترجان مینگل کے ساتھ معاہدے میں میرا کوئی کردار نہیں جو معاہدے میں موجود تھے وہ لندن میں بیٹھے ہیں انہوں نے بی این پی کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ تھوڑا انتظار کرے دو سال انتظار کیا مزید تھوڑا انتظار کرے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے حکومت کو اخترمینگل کو عزت دینی ہوگی سرداراخترجان مینگل پارٹی میں جن کے ساتھ مطمئن ہیں ان کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کریں،بجٹ پاس ہونے دیں معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو سرداراخترجان مینگل اور اس کی پارٹی فیصلے میں آزاد ہے،انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں کی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان کی عوام پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے محروم ہیں بلوچستان پاکستان کاآدھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں