حکومت سنجیدہ،اپوزیشن مذاکرات میں روڑے اٹکارہی ہے،ضیاء لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے لیکن اپوزیشن مذاکرات میں روڑے اٹکا رہی ہے پورے بلوچستان پر ہمارا حق ہے ہم برابری کی بنیاد پر تمام صوبہ میں ترقیاتی کام کرائیں گے لیکن اپوزیشن کو یہ منظور نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے دھرنا اور حکومت کے خلاف الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کیا میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ حکومت بلوچستان صوبہ کی تمام عوام کی نمائندہ حکومت ہے ہماری کوشش ہے کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی کام کرائے جائیں لیکن اپوزیشن کو یہ منظور نہیں وہ نہیں چاہتی کہ ہم صوبہ میں برابر کی بنیاد پر تمام علاقوں کو ترقی دیں وہ چاہتی ہے کہ حکومت ان کے حلقوں میں کام نہ کرے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ ہے انہوں نے انتہائی سنجیدگی کے ساتھ اپوزیشن کے تحفظات سنے لیکن اپوزیشن مذاکرات میں روڑے اٹکا رہی ہے وہ نہیں چاہتی کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں