امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان اسکرین پرایک ساتھ ؟

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور سُپر اسٹار شاہ رُخ خان نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اور کنگ شاہ رُخ خان 17 برسوں بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔ڈان 1 اور ڈان 2 کے اسٹارز کے مداحوں کی جانب سے انہیں رنبیر سنگھ کی ڈان 3 میں کیمیو انٹری کیلئے بھی ڈیمانڈ کی جارہی ہے تاہم امیتابھ اور شاہ رُخ کونسے پراجیکٹ میں ایک ساتھ دکھائی دینے والے ہیں یہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا۔بھارتی میڈیا نے زرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں میگا اسٹارز نیا پراجیکٹ سائن کر چکے ہیں جس کیلئے مداح ایک عرصے سے منتظر تھے۔یاد رہے کہ آخری مرتبہ شاہ رُخ خان اور امیتابھ بچن کو 17 برس قبل مشہور فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے دیکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں