اسد بلوچ کی رہائشگاہ پر بم حملے کیخلاف کارکنان اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں، بی این پی عوامی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں بی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر میر اسد اللہ بلوچ کی رہائش گاہ پر ہینڈ گرنیڈ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ واقعہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ دوچار بار پہلے بھی اسی طرح کی گھناﺅنی حرکات کی جاچکی ہے۔ ہم ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ اس طرح کی حرکات سے بی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر میر اسد اللہ بلوچ اور ان کے کاروان کے ساتھیوں کو بلوچستان کی سیاسی جمہوری جدوجہد سے دور نہیں کیا جاسکتا۔ ہم نے ہمیشہ اپنے غریب عوام کی آسودگی کی بات کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ بی این پی (عوامی) کے تمام زونز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس واقعے کی نہ صرف مذمت کریں بلکہ پریس کلبز کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں