پنجگور، کیڈٹ کالج پر مسلح افراد کا بم حملہ
پنجگور (انتخاب نیوز) کیڈٹ کالج پر مسلح افراد کی جانب سے گرنیڈ لانچر فائر۔ مسلح افراد نے کیڈٹ کالج پر گرنیڈ لانچر فائز کئے جو گیٹ کے ساتھ واقع واچ ٹاور پر لگے جس سے گارڈ روم کے شیشے ٹوٹ گئے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Load/Hide Comments


