بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 204کیسز، اموات 99ہوگئیں

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 204کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 8998جبکہ مزید 6افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد 99ہوگئی، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے کے 10اضلاع سے مزید 204کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8998ہوگئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں مزید 6تصدیق شدھ جبکہ 2مشتبہ افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد تصدیق شدھ اموات کی تعداد 99جبکہ مشتبہ اموات کی تعداد 66ہوگئی ہے صوبے میں 304افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں جبکہ جمعرات کو کورونا وائرس کے مزید 89مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3140ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سے 169،جعفرآباد سے 5،چاغی سے3،خضدار سے 13،لورالائی سے 4،سبی سے 3،قلات سے 1،نوشکی سے 2،جھل مگسی سے 2جبکہ شیرانی سے مزید 2نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں