بیویوں کو شوہروں کے موبائل چیک کرنے چاہیے،اشنا شاہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ بیویوں کو شوہروں کے موبائل چیک کرنے چاہیے۔اس وقت ان کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں اشنا سے میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا بیویوں کو اپنے شوہروں کے موبائل فون چیک کرنے چاہیے؟ جس پر انہوں نے ہنستے مسکراتے ہوئے کہا کہ جی ہاں کیوں نہیں ۔ اگر شوہر ٹھیک ہے اور اہلیہ کیساتھ بے وفائی کا ارادہ نہیں رکھتا تو انہیں اپنا موبائل فون اہلیہ سے چھپانے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے شوہر نے تو اپنے موبائل فون پر میری فیس آئی ڈی لگا رکھی ہے ۔ جس وقت چاہوں ان کا فون چیک کر سکتی ہوں لیکن خاوند پر یقین ہے اس لیے کبھی فون چیک کرنے کی نوبت ہی نہیں آئی۔
Load/Hide Comments