پنجرہ پل پر عارضی گزرگاہ سے ٹریفک کی روانی جاری ہے، شاہراہ کو جلد بحال کردیں گے، این ایچ اے

بولان (یو این اے) ڈپٹی ڈائریکٹر سبی نیشنل ہائی وے اتھارٹی امداد حسین سولنگی کا بولان شاہراہ پنجرہ پل کے مقام پر کازوئے کے کام کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ این ایچ اے شاہراہوں کی بہتری کے لیئے تمام محدود وسائل برﺅے کار لا رہی ہے، این اے 65 بولان شاہراہ گزشتہ سال طوفانی بارشوں اور اونچے درجے کے سیلاب سے بہت متاثر ہوا ہے اور پنجرہ پل مکمل طور پر تباہ ہوا تھا اور شاہراہ کئی مقامات پر زمین بوس چکی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان سے اندوون سندھ پنجاب جانے والی مال بردار گاڑیاں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، فنڈز کی کمی کی وجہ سے پنجرہ پل پر عارضی گزر گاہ بنا کر ٹریفک کی روانی بحال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین این ایچ اے کی جانب سے پنجرہ پل کے مقام ہر کازوے کو بنانے کے لئے پانچ کروڑ چالیس لاکھ جاری کیے ہیں، جس کا کام یکم اگست سے شروع کیا گیا اور پچیس روز میں کازوئے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور کچھ روز میں کازوئے کا ڈیرویشن ممکمل کرکے بولان شاہراہ این اے 65 کو مکمل طور بحال کیا جائے گا اور تمام چھوٹی بڑی گاڑیاں کسی بھی پریشانی کے سبب اپنا سفر طے کریں گے انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں روڈ زیادہ ٹوٹ پھوٹ سے متاثر ہوا ہے اسکی مرمت کاکام بھی کچھ دنوں میں شروع کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا ایشن بنک ڈویلمنٹ کی جانب سے پنجرہ پل کی تعمیر نو کے لیے فنڈر فراہم کیا گیا ہے اور ٹینڈر بھی ہوا ہے انشا اللہ اگلے ماہ ستمبر میں پل کا کام شروع کر کے چھ ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا این ایچ اے کی پوری کوشش ہے کہ محدود وسائل بروئے کارلا کر این اے 65 بولان قومی شاہراہ کا اسٹریکچر کو ایک بار پھر بحال کرنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد شاہراہ کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے انہوں نے مال بردار گاڑیوں اور پبلیک ٹرانسپورٹ مالکان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب تک شاہراہ کی خستہ حالت ہے تب تک بولان شاہراہ پر صبروتحمل کا مظاہرہ کرکے سفر کریں آپ لوگوں کی تھوڑی سے لاپرواہی کی وجہ سے کئی گھنٹے راستہ بند ہونے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں