برقی لائنوں کی مرمت، 29 اگست کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلا میہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں برقی لائنوںکے ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں 29اگست کوسریاب گرڈاسٹیشن کے جائنٹ روڈ،جان محمدفیڈرزجبکہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے پشتون آبادایکسپریس، نیو پشتون آباد ، اولڈپشتون آباد فیڈروں سے صبح10بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز مری آبادگرڈکے کانسی ون فیڈرسے صبح11بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔دریں اثناءنیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے29اگست اور30اگست کو(روزانہ) صبح9بجے سے شام5بجے تک 220Kvلورالائی گرڈاسٹیشن پر ضروری مرمتی کام کیاجائے گا جس کے باعث تقریباً150میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔اس کے علاوہ 29اگست کے روز پنجگور گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی۔اسی طرح30اگست کو(بروزبدھ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے سورج گنج بازارفیڈرسے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک ۔نیز اسی روز چمن گرڈاسٹیشن پر مرمتی کام کے سلسلے میں صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی کی بند ش پر متعلقہ صارفین سے زحمت کےلئے پیشگی معذرت کی ہے۔


