ژوب میں خسرہ کی وبا سے 4 بچے جاں بحق
ژوب (آن لائن) ژوب میں خسرہ کی وباءکے باعث 4 بچے جاں بحق ہوگئے ذرائع کے مطابق مینا بازار کے علاقہ کلی کژہ غاڑہ میں خسرہ کی وباءسے 4 بچے جاں بحق ہو گئے وباءمزید پھیلنے کا خدشہ ہے اہلیان علاقہ نے محکمہ صحت سے جلد اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ علاقہ ویکسینیشن سے ریفیوزل رہا ہے متاثرہ علاقے کو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


