مشکے میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں سے لوگ پریشان، انتظامیہ ٹونس لے، سول سوسائٹی
آواران (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ آواران تحصیل مشکے میں چوری و ڈکیٹی کی وارداتوں میں اضافہ، لوگ پریشان، انتظامیہ ٹونس لیں۔ مشکے کی سول سوسائٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ آواران تحصیل مشکے میں آئے روز چوری و ڈکیٹی کی وارداتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے، لوگوں کی قیمتی اشیا، دکان، کھیتی باڑی کے سامان، موٹر سائیکلز، اسکولوں کی کرسیاں، میز، زمینداروں اور خود اسکولوں کے سولرز محفوظ نہیں۔ گزشتہ رات گورنمٹ گرلز انٹر کالج مشکے گجر میں ڈکیٹی کی واردات ہوئی۔ ہاٹ سولرز جن میں ہر اک تین سو واٹس کا ہے سب غائب ہیں۔ یہ چوری و ڈکیٹی کا پہلا واقع نہیں بلکہ ایسی کئی وارداتیں روز پیش آتی ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ حقیقتاً مشکے میں 2013ءکے بعد جو حالات و واقعات پیش آئے، چوری و ڈکیٹی کی وارداتوں میں بھی اضافے ہوئے، لوگوں کی دکان اور موٹر سائیکلیں چوری ہونے لگیں، کئی پہاڑی علاقے جہاں سے لوگ نقل مکانی کرکے شاہراہوں کے نزدیک آئے ان کے بچے ہوئے سامان چوری ہوئے۔ دوسری جانب انتظامیہ معاملے سے تاحال لاعلم ہے، جبکہ تحصیلدار اور دیگر لوگ معاملہ کو دبانے میں مصروف تھے۔ علاقے کے غریب عوام کو بھی معاملے سے لاعلم رکھا گیا ہے، ان نقل مکانی کرنے والوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن نتجہ نہیں نکلا۔ ڈسٹرکٹ آواران کے انتظامیہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مشکے کے غریب عوام چوروں سے تنگ آئے ہیں۔ لہٰذا ان وارداتوں کے خلاف جلد از جلد نوٹس جاری کریں اور مشکے گرلز کالج کے سولروں کی جگہ دوسرے سولرز دیں۔


