بلوچستان نگران کابینہ میں توسیع، مزید 4 وزرا کی حلف برداری آج ہو گی ، زرائع
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران بلوچستان کابینہ کی توسیع کے حوالے سے مزید 4وزراکی حلف برداری آج متوقع ہے،زرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی،سردار اعجاز جعفر ،امان اللہ کنرانی اورمحمد جوگیزئی شامل ہونگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں مزید تین پارلیمانی مشیر ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں وزراء حلف اٹھائیں گے، حلف اٹھائے جانے کے بعد وزرا کو محکمے تفویض کئے جائیں گے۔
Load/Hide Comments


