کراچی:حساس پروگرام میں خوفناک دھماکہ

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کورونا لاک ڈاؤن متاثرین کو رقوم دینے کے سرکاری احساس پروگرام میں بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 میں واقع ریاض گرلز کالج میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری وفاقی حکومت کے احساس پروگرام میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے مستحقین کو رقوم دی جا رہی تھیں کہ آج صبح 11 بج کر 40 منٹ پر نامعلوم ملزمان فلائی اوور کے اوپر سے گرلز کالج کے گیٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکا ہوا اور وہاں موجود افراد زخمی ہوگئے۔اسسٹنٹ پولیس سرجن عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر محمد سلیم کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں 26 سالہ محمد سلیم، 40 سالہ روشن علی، 29 سالہ ذیشان، 28 سالہ فیضان منظور، 50 سالہ نارائین کان جی اور 50 سالہ صابر حشمت شامل ہیں جنہیں عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں