پسنی ،تیز رفتار کار نے ماں بیٹے کو کچل دیا

گوادر (یواین اے) مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثات میں اضافہ،جمعرات کے روز بھی تیز رفتار کرولہ گاڑی نے موٹرسائیکل پر سوار ماں اور اسکے بیٹے کو کچل ڈالا،پولیس کے مطابق حادثے میں والدہ جاںبحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے علاقے شتنگی کے مقام پر تیز رفتار رینٹ اے کار نے دیہی علاقہ کنڈاسول کے رہائشی ماں بیٹے واہگ ولد گوریچ کو کچل ڈالا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل کے پرخچے اڑگئے عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت واقعہ پر موجود لوگ ویڈیو بناتے رہے جبکہ زخمی تڑپٹے رہے زرائع کے مطابق ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمیوں کو پاک عمانی ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر مسمات یامی زوجہ گوریچ جان بحق ہوگئی جبکہ اسکا بیٹا واہگ ولد گوریچ شدید زخمی تھا جنہیں مذید علاج کے لیئے کراچی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں