بنوں، مالی خیل میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 9 اہلکار جاں بحق، 5 زخمی

پشاور، خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے جانی خیل کے علاقے مالی خیل میں موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 9 سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مالی خیل میں ایک خودکش موٹر سائیکل سوار نے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑا لیا جب سیکورٹی فورسز کا قافلہ مالی خیل پہنچا۔ خودکش دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں