گوادر میں مقامیو کے اقلیت میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے ، جرگہ

گوادر ( بیورو رپورٹ ) حق دو تحریک بلوچستان کے زیر اہتمام مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سربراہی میں ماہیگیر جرگہ ڈھوریہ چاپڑہ میں منعقد ہوا ۔ جرگے میں ماہیگیروں نے مقامیوں کے استحصال اور مقامی ماہیگیروں کے اقلیت میں تبدیل ہونے اور نان و شبینہ کے محتاج ہونے سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا – جرگہ سے حق دو تحریک بلوچستان کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ماہیگیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمندر آپ لوگوں کا ہے اور آپ ہی اس کے وارث ہیں اور آپ لوگوں کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوگا – جرگے کے اختتام پر ماہیگیروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سربراہی میں مختلف اداروں سے ملاقات کرے گا اگر معاملہ حل نہیں ہوا تو سمندر بند کرکے مکمل احتجاج کیا جائے گا – جرگے میں حق دو تحریک کے مرکزی چیئرمین حسین واڈیلہ۔ ماھیگیر سکریٹری ساجد امیتان۔ سماجی رھنما ملا عبدالباقی اور لعل بخش نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں