لاپتہ داد شاہ بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف ہفتہ اور اتوار کراچی پریس کلب پر احتجاج ہوگا

کراچی (انتخاب نیوز) لاپتہ داد شاہ بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف ہفتہ کو کراچی پریس کلب پر احتجاج ہوگا۔ لاپتہ داد شاہ بلوچ کے اہل خانہ ہفتہ کو کراچی پریس کلب کے سامنے ٹوکن بھوک ہڑتالی کیمپ اور اتوار کو داد شاہ بلوچ کی بحفاظت رہائی کے لیے پریس کلب سے آرٹس کونسل کراچی تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔ ہم تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل ہونے کی درخواست اور داد شاہ بلوچ کی بحفاظت اور فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں