آخری سانس تک پارٹی کے ساتھ کھڑا رہوں گا،حلیم عادل شیخ

کراچی (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آخری سانس تک پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قانون سے پہلے بھاگے نہ اب بھاگیں گے، میری گرفتاری توہین عدالت ہے، کچے میں ڈاکو آزاد ہیں اور ہمیں پکڑ رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں ۔ا نہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کی ہڑتال کی مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں