کراچی، نومولود بچی کو عمارت کی چھٹی منزل سے پھینکنے والی ماں گرفتار

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر میں عمارت کے باہر سے نومولود کی لاش ملی جس کے بعد بچی کی ماں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے، خاتون نے نومولود کوعمارت کی پانچویں منزل سے پھینکا تھا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون طلاق یافتہ ہے اور اپنے بھائی کیساتھ رہتی تھی جبکہ بچی کی پیدائش گھرپر ہوئی تھی جسے خاتون نے عمارت سے پھینک دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں