ہماری سیاست کا محور ایسی سوچ پروان چڑھانا ہے جس سے بلوچ قوم کی محرومیوں کا خاتمہ ہو، میر اسرار زہری

خضدار (بیورو رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ میر اسرار اللہ خان نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور بلوچستان میں قومی یکجہتی پیدا کرکے ایک ایسی سوچ کو پروان چڑھانا ہے جس کی بدولت بلوچ قوم کی نہ صرف محرومیاں ختم ہوں بلکہ وفاق میں بھی ان کی برابرکی حیثیت کو تسلیم کروانے میں مددگار ہواس لئے ہم نے ابتداءسے یکجہتی اتحاد واتفاق کی نہ صرف بات کی ہیں بلکہ اس کے لئے عملی روابط میں شروع کی تھی۔ کارکن پارٹی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تمام فیصلوں میں ان کی رائے اہمیت کا حامل ہے کارکنان انتخابات کی تیاری کریں بی این پی عوامی میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زہری حویلی خضدار میں ایک منعقدہ ضلعی جنرل باڈی اجلاس سےخطاب کے دوران کیا ضلعی جنرل باڈی کے نظامت کے فرائض بی این پی عوامی خضدار کے ضلعی آرگنائزر چیئرمین منیراحمد زہری نے سرانجام دیئے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا تلاوت کلام پاک کی حافظ صادق زہری نے حاصل کی۔ اجلاس میں دوایجنڈے رکھے گئے بلوچستان بھر میں ضلعی سطح پر پارٹی ورکرکنونشن اور سینٹرل کمیٹی کے خالی عہدوں پر تعیناتی اور آئندہ کا لائحہ زیر غور لائے گئے۔ اجلاس میں شریک رہنماﺅں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی عبدالوہاب موسیانی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری صدام بلوچ، ضلعی ڈپٹی آرگنائزر شمس الدین میروانی، تحصیل آرگنائزرحافظ صادق زہری، تحصیل ڈپٹی آرگنائزر نوراحمد چنال سابق سی سی ممبر کامریڈ غلام حسین بلوچ ,سابق ضلعی صدر سردار نوازچھانگا, سابق صدر ڈاکٹر عمران میروانی, یاسراحمد خدرانی, ڈاکٹر رفیق چٹھہ ماسٹر ثناءاللہ عمرانی، سکندر علی عمرانی، شعیب احمد زہری، محمدرفیق آخوند، شعیب احمد گرگناڑی، نورالدین چنال، انجینئر علی اکبر زہری، علی اکبر سناڑی، جنید مراد مینگل، پروفیسر فیض حسنی، عبدالباری نوتانی، ضلع وتحصیل آرگنائزنگ کمیٹی عہدیداروں و ممبران ادو عبدالحمیدمردوئی، ذاکر زہری، عبدالحکیم خدرانی، صاحب خان زہری، محمد اکبر زہری, ملک منیراحمد شاہوانی، تحصیل آرگنائزر زہری میر مولابخش زہری, تحصیل آرگنائزر نال شعیب گرگناڑی,ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر فہد قمبرانی, تحصیل آرگنائزر باغبانہ ماسٹر ثناءاللہ عمرانی, منیراحمد لانگو,سکندر عمرانی, صدام قلندرانی, تحصیل ڈپٹی آرگنائزر کرخ ماسٹر مسعوداحمد آخوند,ٹکری رضامحمد شاہوانی, کونسلر جمیل احمد رخشانی, کریم بخش قمبرانی, حاجی محمد اسماعیل چھٹہ, عبدالرشید چھٹہ, غلام مصطفی غلامانی, نذیراحمد زہری, میر حسن بلوچ, عبدالعزیز پندرانی, علی نواز غلامانی ودیگر سینکڑوں سینیئر پارٹی رہنماو¿ں نے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس سے بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر چیئرمین منیراحمد زہری حاجی عبدالوہاب موسیانی, صدام بلوچ, کامریڈ غلام حسین بلوچ, ڈاکٹرعمران میروانی, ماسٹر ثنائ اللہ عمرانی فیض حسنی, انجینئر علی اکبر زہری, شعیب زہری,یاسرخدرانی نوراحمد چنال, ادوعبدالحمید مردوئہ ودیگر مرکزی ضلعی وتحصیل عہدداروں ممبران وسینیئر رہنماو¿ں نے اجلاس سے خطاب کیابی این پی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسرار اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ بی این پی عوامی جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے جس میں تمام فیصلے جمہوری انداز میں ہوتے ہیں فیصلوں میں قیادت سے لیکر ورکروں تک سب کی رائے کا احترام شامل ہے اور یہی ایک خاصیت ہے جو کہ بی این پی عوامی کو دوسری جماعتوں سے ممتاز بنائی ہے۔ بی این پی عوامی کے قیادت کی روز اول سے یہ کوشش رہی ہے کہ ایک ایسی سیاست کی بنیاد ڈالی جائے جس کے زریعے ہم بلوچستان میں بسنے والے آباد تمام اقوام کی محرومیوں کا نہ صرف خاتمہ کرسکیں بلکہ وفاق میں بلوچستان کے ساتھ جو زیادتیاں ہورہی ہیں ان کا خاتمہ کرواکر بلوچستان کو برابر کی حیثیت دلوائی جائیں اس لئے ہم نے ہمیشہ اتحاد اتفاق یکجہتی اور قومی ہم آہنگی کی بات کی ہے میر اسرار اللہ زہری نے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گوکہ یہ واضح نہیں انتخابات کب ہونگے مگر کارکنان آج سے ہی انتخابات کی تیاری شروع کرکےعوامی رابطہ مہم کو تیز کریں پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں کیونکہ بی این پی عوامی میدان کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑے گی۔ ہماری کوشش ہوگی ہرجگہ سے مقابلہ کریں اور عوامی اعتماد سے بلوچستان کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں کسی بھی پارٹی کو کامیابی دلانے میں کارکنان کا بنیادی کردار ہوتا ہے کارکن جتنے متحرک ہونگے جماعت اتنی ہی عوام میں مقبولیت حاصل کرے گی لہذا پارٹی کارکنان کسی کی مخالفت کئے بغیر اپنی نظریاتی پیغام عوام الناس تک پہچائیں۔ میر اسراراللہ خان زہری کا مزید کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ انسان جو خواہش کرے وہ ہر حال میں پوری ہو ہاں ضمیر کو مطمین کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ انسان اچھائی و قومی مفادات کی خاطر اپنے حصے کو کوشش ضروری جاری رکھیں اور قومی یکجہتی پیدا کرنے کی ہماری خواہش شروع دن سے تھی اس کے لئے عملی طور پر کردار ادا کیا ہے میں تمام اسٹک ہولڈروں سے ملاقاتیں کی نتایج کا فیصلہ تاریخ اور وقت پر چھوڑتے ہیں میر اسرار اللہ خان زہری نے ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے ملکی معیشت بیساکھیوں پر کھڑی ہے مہنگائی کی وجہ سے قوم کی قوت خرید جواب دے چکی ہے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں مہنگائی کی وجہ سے ملک میں مزدور طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر آئے گی موجودہ صورتحال سے ملک کو نکالنے کے لئے بہترین اور دیرپا معاشی منصوبے کی ضرورت ہے اس لئے ضروری ہے کہ ملک میں فوری طور پر عام انتخابات کا انعقاد کرکے اقتدار عوام کی منتخب نمائندوں کے حوالہ کیا جائےتاکہ عوام کو مہنگائی کی جکڑ سے نجات مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں