کشمیر: بھارتی فورسز کی بربریت، مزید 6 کشمیری نوجوان جاں بحق

سری نگر: کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت نہ تھم سکی، ضلع پلواما اور شوپیاں میں محاصرے کی آڑ میں مزید 6 کشمیری نوجوانوں کوجاں بحق کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں ضلع شوپیاں میں 4 اور ضلع پلواما میں 2 نوجوانوں کو جاں بحق کیا اس طرح کل سے اب تک بھارتی فورسز کی بربریت کا نشانہ بننے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

بھارتی فورسز نے گزشتہ روز ضلع پلواما اور شوپیاں میں 2 نوجوانوں کوجاں بحق کیا تھا، ضلع پلواما میں بھارتی بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فورسز نے آنسوگیس شیلنگ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں