لورالائی، سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار
لورالائی ( این این آئی) لورالائی میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ پو لیس کے مطابق ایس ایچ او پولیس تھانہ صادق علی شہید لورالائی عبدالرحمن لونی کے سربراہی میں لورالائی پولیس نے رکنی میں کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 194/2022بجرم 302 ت پ میں مطلوب اشتہاری ملزم گل عالم و قوم حسینڑ کاکڑ سکنہ لورالائی کو گرفتار کرلیا مزید تفتیش جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


