مستونگ میں فائرنگ، لیویز اہلکار جاں بحق، 2 افراد زخمی

مستونگ(مستونگ ٹائمز )مستونگ میں فائرنگ ،لیویز اہلکار جاں بحقہو گیا ،تفصیلات کے مطابق بس اڈہ پڑی گنج میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لیویز اہلکار عبدالظاہر ولد حاجی غلام محمد بنگلزئی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے اسکے دو دیگر دوست عطر شاہ ولد ظہور شاہ سکنہ کردگاپ و عبدالخالق ولد عبدالقیوم مینگل بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور نعش کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ مزید تفتیش علاقہ پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں