پنجگور میں جمعہ کے روز بازار مکمل بند رہیگا، خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا، انجمن تاجران
پنجگور (نامہ نگار) انجمن تاجران پنجگور کے صدر فرید نواز بلوچ نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ پنجگور کے تاجران کے مطابق جمعہ کے دن پنجگور بازار مکمل بند رہے گا، کچھ تاجر حضرات انجمن تاجران پنجگور کے فیصلے کی خلاف ورزی کرکے اپنی دکانوں کو کھلا رکھتے ہیں، خصوصاً مین روڈ پر دکاندار سبزی فروشوں نے اپنا قانون بنا رکھا ہے۔ انجمن تاجران دو قانون نہیں مانتی، تاجران فیصلہ کریں کہ دکانیں کھولیں گے یا بند کریں گے۔ انجمن تاجران کسی فرد کو اجازت نہیں دے گی کہ وہ انجمن تاجران کے اجتماعی فیصلوں کی خلاف ورزی کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دن جو دکاندار سبزی فروش جرمانہ کیے گئے تو وہ اپنے ذمے دار خود ہوں گے۔
Load/Hide Comments


