مکران کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، سیاسی لٹیروں نے عوام کو اداروں سے مایوس کردیا، ہدایت الرحمن

پنجگور (آن لائن) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے پنجگور میں سیاسی مختصر دورے کے موقع پر نیشنل پریس کلب پنجگور کے صدر برکت مری کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکران کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، انہوں نے30/30 سال سے عوام کو بیوقوف بنا کر دولت کمایا ہے لیکن مکران کے لوگ آج بھی صحت، اسکول، روزگار، انٹرنیٹ ڈیٹا، فلائٹس سے محروم ہیں۔ آج پنجگور تربت گوادر جس تباہی کے نہج تک پہنچی ہے اسکے ذمہ دار یہی لوٹ کھسوٹ ٹولہ ہے، انہیں اب مکران کے عوام پر مسلط ہونے نہیں دیں گے نوجوان سے درخواست کرتے ہیں کہ سامنے ہیں اور ان سے سیاسی مزاحمت کیلئے تیار ہوجائے آج پنجگور میں مختصر آمد کا مقصد میر کفایت اللہ بلوچ سے سیاسی ملاقات کا تھا میر کفایت اللہ بلوچ ایک سیاسی کہن مشق سیاسی کارکن ہے انکی سوچ و فکر سے قوم کی مستقبل وابستہ ہے اور آنے والے الیکشن میں سیاسی دوستوں سے رابط کرنا پنجگور کیچ گوادر سے مل کر مشترکہ طور پر مکران کے لوٹ ماروں کے خلاف مہم چلانے اور اپنے عوام کو انکے غضب سے بچانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور کے صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار میر کفایت اللہ بلوچ سے خدابادان رخشاں ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں پنجگور کے سیاسی سماجی شخصیت صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار میر کفایت اللہ بلوچ نے بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کیلئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنا میرا ذاتی خواہش نہیں ہے پنجگور کے سیاسی و اسٹوڈنٹس نوجوان یہاں ہر گران مکتبہ طبقہ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پنجگور کی بہتری کیلئے انہیں موجود سیاست کے نام پر تجارت کرنے والے ٹھیکیداری نظام کے خاتمے لڑا اور حکومت کرو ہر بات پر طعنے دینے والوں سے نجات دلانے کیلئے اپنی مستقبل کو خوشحال بنانے کیلئے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے تو ہم نے محسوس کرتے ہوئے پنجگور میں صرف دو جماعت جنہوں نے ہر پانچ سال میں عوام پر مسلط رہے ہیں انہوں نے سوائے کرپشن کے کچھ نہیں کیا ہے آج پنجگور کی تعمیر و ترقی انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش ائیرپورٹ کی تباہی صحت و ایجوکیشن کی تباہ حالی ہر ادارے ٹھیکے پر بارڈری روزگار پر مافیا کا قبضہ سے لے سکتے ہیں کوئی شہری بدامنی سے محفوظ نہیں سیاسی لیڈر کا کام ہے انہیں روشن مستقبل دینا لیکن پنجگور کے واریاں لینے والے سیاسی لٹیروں نے عوام کو ہر اداروں سے مایوس کردیا ہے ہم سیاسی لوگ و جمہوری انداز میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہم مکران میں مشترکہ تبدیلی کے خواہاں ہیں جلد ریزلٹ لائیں گے اس موقع پر حق دو تحریک کے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد ڈپٹی آرگنائزر حافظ سراج احمد ضلعی ترجمان منیر احمد سنجرانی سیاسی سماجی شخصیت مجیب الرحمن رمیز رضا فرید نواز ودیگر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں