بولان، مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع، تفریحی مقام پیر غیب کو بند کردیا گیا

بولان (انتخاب نیوز) پیر غیب پکنک پوائنٹ کو مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر بند کردیا گیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مچھ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بولان کے تفریحی مقام پیر غیب کے مقام پر مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر لوگوں کو جانے سے منع کیا گیا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹ پر آکر لوگوں کو جمع کرکے ان سے بات چیت کی اور بعدازاں نامعلوم سمت چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں