5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کو بند نہیں کیا جارہا، اسٹیٹ بینک

کراچی (انتخاب نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ بند کیے جانے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کردیا اسٹیٹ بینک نے ایسی کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے جس کے نتیجے میں 5000 روپے کا نوٹ بند کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں،ایسی کسی بھی کارروائی کا پہلے سے اعلان کیا جاتا ہے۔ عوام کو اپنے کرنسی نوٹوں کو مجاز بینکوں کے ذریعے تبدیل کروانے کے لیے کافی وقت دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں