کوئٹہ، اغوا کاروں کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر زخمی، ہسپتال منتقل
کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میزان چوک سے نوجوان پراپرٹی ڈیلر کو نامعلوم افراد نے اغوا کرکے قمبرانی روڑ پر ویرانے میں لے جاکر لوٹ لیا تاہم مغوی اغوا کاروں سے جان بچا کر بھاگنے کے دوران اغوا کاروں کیفائرنگ سے زخمی ہو گیا اوراغوا کار اسے زخمی حالت میں چھوڑ فرار ہو گئے ۔ لواحقین نے قمبرانی تھانے میں مقدمہ درج کر وادیا جہاں انھوں نے درخواست دی اور کہاکہ اغوا کار نوجوان کو فون کر کے بلا لیا اور گاڑی میں بٹا کر قمبرانی روڑ کے تاریک اور ویران جگہ پر لے جاکر لوٹ لیا، اور فائرنگ کرکے انھیں زخمی کردیا ۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Load/Hide Comments


