ہرنائی، کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، ملزمان فرار
ہرنائی(صباح نیوز)ہرنائیمیںکوئلے لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ،ملزمان فرار ہو گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ روڈ پرکوئلے لے جانے والے ٹرکوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، کوئٹہ روڈ ضلع زیارت مانگی کے علاقے میں مسلح افراد نے چارٹرکوں پر فائزنگ کی ۔ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ٹائربرسٹ کئے ہے ، اطلاع ملنے پر زیارت اور ہرنائی کی طرف سے فورسز کی بھاری نفری موقع پر روانہ ہوگئ ۔یاد رہے کہ مذکورہ ایریا میں 26جون کو بھی نامعلوم مسلح افراد نے کوئلے سے لوڈ ایک درجن ٹرکوں کو جلایا تھا۔
Load/Hide Comments


