تمام ائیرلائنز کو بیرونی ملک سے مسافروں کو لانے کی اجازت

اسلام آباد(انتخاب نیوز)حکومت نے تمام ائیرلائنز کو بیرون ملک سے مسافروں کو پاکستان لانے کی اجازت دے دی۔سول ایوسی ایشن (سی اے اے) کے مطابق پی آئی اے سمیت تمام ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز اب اپنے مسافر پاکستان لا اور لے جاسکیں گی۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ گوادر اور تربت کے علاوہ تمام بین الاقوامی ملکی ائیرپورٹس سے بین الاقوامی پروازیں ا?پریٹ کی جاسکیں گی اور تمام ائیرلائنز کو کورونا سے متعلق ضابطہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں