افغانستان سے پہلے مرحلے میں انخلا کی ذمہ داری پوری کردی ہے، امریکہ

واشنگٹن:امریکی جنرل نے کہاہے کہ امریکہ نے افغانستان میں اپنے فوجی دستوں کی تعداد8ہزار 600تک کم کردی ہے اور امریکہ طالبان معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں انخلا کی ذمہ داری پوری کردی ہے۔ امریکہ کی مر کزی کمانڈ کے کمانڈر کینیتھ مکینزی نے ایک تقریب میں کہاکہ امریکہ نے معاہدے میں اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے، مکینزی نے کہاکہ ہمارا 135روز میں تعداد آدھی کرکے 8ہزار کی سطح پراتفاق ہواتھا اور اب ہماری اتنی تعداد ہے۔معاہدے کے مطابق اگر طالبان معاہدے کی شرائط پر عمل کر تے ہیں جس میں د ہشت گرد گرو ہوں سے رابطے منقطع کر نا بھی شا مل ہے تو مئی 2021تک امر یکی فو کا ملک سے مکمل انخلا ہوگا۔مکینزی نے مکمل انخلا کو خواہش سے بھرپورعزم لیکن اسے مشروط بھی قرار دیا، شرائط میں یہ ہونا چاہئے کہ ہم مطمئن ہوں کہ افغانستان سے ہمارے ملک پر حملے نہیں ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق امریکی انتظامیہ افغانستان سے جلد از جلد تمام امریکی دستوں کو نکالنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کررہی ہے۔ان میں سے ایک ممکنہ ہدف آمدہ نومبر ہے جب ملک میں صدارتی انتخاب ہوں گے۔امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تا ریخ مقرر کر نے سے انکار کر تے ہو ئے گزشتہ ماہ کہا کہ جتنی جلدی منا سب ہو انہیں افغانستان سے امریکی دستوں کی مکمل واپسی کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں