قوموں کو ان کے وسائل پر اختیار نہ دینے تک تنازعات جاری رہیں گے، اصغر اچکزئی

چمن (یو این اے) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ جب تک قوموں کو ان کے وسائل پر اختیار نہیں دیا جاتا یہ تنازع جاری رہیگا۔ جنگ اسلام اور مذہب کا نہیں بلکہ جنگ پشتونوں کے غضب شدہ حقوق کی بازیابی کیلئے ہے حکمران اشرافیہ انتہاپسندی دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے اقدامات نہیں اٹھائیں گے چترال جیسے واقعات کا تدارک ممکن نہیں حقیقی جمہوریت کے قیام کے علاہ کوئی اور ایڈونچر ملک کو مزید مشکلات ومصائب کا شکار بناکر رہیگا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن صاف شفاف اور بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں عوامی نیشنل پارٹی کی درست سیاست دانشمندانہ حکمت عملی کی بدولت چند نام نہاد قوم پرست اور مذہب لیواں کو اے این پی فوبیا لاحق ہوچکا ذمہ داران اور کارکن شائستگی برداشت کا دامن ہاتھ سے جانے نہ دیں ان تمام شکست خوردہ عناصر کا جواب اپنے فکر نظریہ تنظیم کیساتھ واںبستگی سے دیا جائے جس کی واضح ثبوت پشتون اولس کی جوق درجوق پارٹی میں شمولیت ہے فکر باچاخان میں شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یار رکن مرکزی کمیٹی جاوید کاکڑ ضلع کوئٹہ کے صدرجمال الدین رشتیا جنرل سیکرٹری نذرعلی پیرعلی زئی صوبائی کونسل ممبر خان امان اللہ خان اچکزئی ضلعی الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبدالخالق حقمل محمد علی مدلا کلیم اللہ حکمت یار پائی محمد بادیزئی حاجی بورجان حاجی محمد رسول عبیداللہ جان بارگزئی جان محمد آکا بابر لالا شکرزئی حاجی عبدالصمد بادیزئی گل عالم بادیزئی نے کلی محمد حسن ٹھکیدار مدینہ ٹان محلہ حاجی پائی محمد بادیزی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر حاجی پائی محمد بادیزئی حاجی بورجان اکابابڑ محمد رسول بادیزئی عرف کشنئی کاکا عبیداللہ جان بارگزئی سیف الملوک بادیزءجان محمد آکا بابر اقبال اکا بابر ملک بارگزئی حاجی ستار غبیزئی لالا شکرزئی جاوید خان بادیزئی عبدالصمد بادیزئی عبدالمالک استاد الیاس خان بادیزئی گل عالم خان بادیزی نے پشتو خوا ملی عوامی پارٹی اور جمعیت علمااسلام سے مستعفی ہوکر اپنے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا مقرر نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فکر باچاخان کی صداقت کی سب سے بڑی نشانی ہے کہ آج لوگ عوامی نیشنل پارٹی کے صفوں کا حصہ بن رہے ہیں ایسے وقت میں جب پارٹی اقتدار کے صفوں کا حصہ بھی نہیں اس کے باوجود یہاں کے زیرک سیاسی کارکن نوجوان قبائلی عمائدین شہدا کے امین جماعت اے این پی میں شامل ہورہے ہیں مقررین نے کہا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہےدوران پارلیمان دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے حلقہ انتخاب کے ساتھ ساتھ پشتونوں کے غضب شدہ اجتماعی قومی سیاسی حقوق کی بازیابی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھایا اور اس کو اپنا فرض سمجھا آج کی سوشل میڈیا کے دور میں یہ ممکن نہیں رہا کہ اولس کو جھوٹے پر فریب نعروں سے ورغلایا جاسکے ہم نے قوم اور مذہب کے نام پر سیاست کرنیوالوں کو اپنے کردار سے پشتونوں کے سامنے عیاں کئے عوامی نیشنل پارٹی کے دن دگنی رات چوگنی مقبولیت سے چند نام نہاد ٹولوں کو اے این پی فوبیا لاحق ہوچکا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی وطن میں امن کے قیام ترقی وخوشحالی کے حصول کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد تمام تر رکاوٹوں سازشوں کے باوجود جاری رکھے گی مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے
ہوئے فکر باچاخان کو گھر گھر قریہ قریہ پہنچا کراسے مزید وسعت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں