کوئٹہ، چینی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کاروائی، 300 ٹن چینی بر آمد، 10 افراد گر فتار
کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے چینی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 300ٹن چینی بر آمد کر کے 10افراد کو گر فتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) اے سی صدر کوئٹہ خالد شمس نے چینی ذخیرہ اندوزی کے خلاف خفیہ اطلاع پر مین سریاب روڈ پر آپریشن کر تے ہوئے 03 گوداموں پر چھاپہ مار کر 300 ٹن چینی ،دیگر سمگل شدہ اشیاء 5000 پلاسٹک بیگ کے کارٹن، 1000 کین آئل اور ہزاروں بیکری آئٹمز (جام، کریم، چاکلیٹ، بسکٹ وغیرہ) برآمدکر کے 10 افراد کو گرفتار کر لیا ، ضلعی انتظامیہ نے تینوں گوداموں کوسیل کر کے سکیورٹی تعیناتی کر دی ہے ۔
Load/Hide Comments


