گوادر میں نیوی کی چیک پوسٹ پر بم حملہ

گوادر (انتخاب نیوز) گوادر شہر میں نامعلوم افراد نے پاکستان نیوی کو نشانہ بنایا گوادر میں جی ٹی گیٹ پر قائم پاکستان نیوی کی چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی ، جبکہ دھماکے کے نتیجے میں کسی بھی نقصانات کی اطلاعات کی تصدیق نہیں ہوسکا ہے۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔ گوادر میں فورسز اور سی پیک پراجیکٹ سے منسلک اہلکاروں کو شر پسندوں کی جانب سے حملوں کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں