عوام میں خوف پھیلانے والے 2 ٹک ٹاکرز گرفتار

لاہور(صباح نیوز)لاہور میں عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے 2 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا گیا۔سی آئی اے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان ٹک ٹاک پر اسلحے والی ویڈیو بنا کر عوام میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے۔اس حوالے سے ڈی ایس پی محمد علی بٹ نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے 7 پستول اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں