پنجگور، لیویز کی کارروائی ،بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد
پنجگور(نمائندہ انتخاب) پنجگور لیویز فورس کی سرسانڈ چیک پوسٹ پر کاروائی چھالیہ اور شیکر برآمد اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پنجگور رضواں قادر نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لیویز چیک پوسٹ سرسانڈ کے مقام پر گوادر جانے والی گاڑی پر چیکنگ کے دوران 11 بوری چھالیہ 4 بوری شیکر برآمد کرلیا گیاہے اس دوران میجر لیویز صابر گچکی ہیڈ محرر عبدالغفار انجارچ سرسانڈ نور افضل اور دیگر بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر پنجگور نے بتایا کہ منشیات کے خلاف کاروائی جار ی رہے گا۔
Load/Hide Comments


