حکومت بلوچستان کا ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان میں پرائس کنٹرول ملاوٹ و زخیرہ اندوزی اور اشیاء خوردو نوش کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی جانب سے سیکریٹریوں کمشنروں ڈپٹی کمشنروں اور فوڈ اتھارٹی کو احکامات جاری کردیئے گئے ، تمام متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں کمشنروں ڈپٹی کمشنروں اور فوڈ اتھارٹی حکام کو بلا تاخیر عوام کو ریلیف دینے کا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی جانب سے سیکریٹریوں کمشنروں ڈپٹی کمشنروں اور فوڈ اتھارٹی کو احکامات جاری کردیئے گئے ، تمام متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں کمشنروں ڈپٹی کمشنروں اور فوڈ اتھارٹی حکام کو بلا تاخیر عوام کو ریلیف دینے کا حکم دیا ہے ، نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فوری فعال کر کے گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، چینی یوریا اور دیگر اشیاء ضرورت کی سمگلنگ اور زخیرہ اندوزی کے خلاف نتیجہ خیز کاروائی کی جائے ، انہوں نے فوڈ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اشیاء خوردوش میں ملاوٹ کے مرتکب عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے ، ضلعوں کی سطح پر کاروائیوں کے لئے فوڈ اتھارٹی ٹیموں کو مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملاوٹ سے پاک معیاری خوراک کا حصول عوام کا حق اور انتظامیہ کی زمہ داری ہے۔زخیرہ اندوز گرانفروش اورملاوٹ کے مرتکب عناصر معاشرے کا ناسور ہیں، ان ناسوروں سے معاشرہ کو پاک کرنے کے لیئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔نگران وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی نے ہدایت کی ہے کہمتعلقہ محکمے ادارے اور انتظامیہ میدان عمل میں آکر عوام کے حقوق و مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں، سماجی و معاشی اور اخلاقی گراؤٹ کی وجہ زاتی مفادات کا حصول اور ناجائز منافع خوری ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے انتباہ کیا ہے کہ عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں،زمہ دارو ں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، عوامی مفادات کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔آفیسران اور عملہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں بصورت دیگر انکے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔


