ڈیرہ بگٹی ،دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا
ڈیرہ بگٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ زین کوہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گیس فیلڈ کے کنواں سے پلانٹ کو جانے والی6 اور9 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا ہے۔ دھماکے سے دونوں متاثرہ لائنوں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


