کوئٹہ، چینی کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران 45 روپے کی کمی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 45 روپے کلو کی کمی ہوئی ہے جس سے چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے بعد شہر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل آرہی ہے،آج بھی چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپےکی مزید کمی ریکارڈ ہوئی ہے، شہر میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے کم ہوکر 180پر آگئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 45 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9گوداموں کو سیل کرکے 1214 ٹن چینی برآمد کی ہے جس کے بعد کوئٹہ میں چینی کا ریٹ 220 روپے سے کم ہوکر 160 روپے پر آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں