جامعہ بلوچستان سب کیمپس خاران کے طلبا میں اسکالر شپ کے 2 لاکھ 20 ہزار روپے کے چیک تقسیم
خاران (آن لائن) بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے طلبا میں احساس اسکالرشپ کے 2 لاکھ 20 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر شعیب احمد قمبرانی امانت حسرت، دیگر بھی موجود تھے ایل ایل بی کے لیکچرار اکرام اللہ ہوتکانی نے طلبا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے نیک اور حقیقی مقاصد کو فروغ دینے اور علاقے میں علمی اور شعوری کاوشوں دیا چراغاں کرنے کے لیے احساس سکالرشپ غریب اور مستحق طلبا و طالبات کےلیے ممدومعاون ثابت ہوگی وفاقی حکومت کی طرف سے اس طرح کے سکالرشپ طلبا و طالبات کی روشن مستقبل کے لیے نیک شگون ہے جس سے بلوچستان کے علاقوں، بالخصوص رخشان ڈویژن طلبا وطالبات کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کی سہولیات میسر آئیں گی ، ناخواندگی اور بے علمی کا رحجان کسی حد تک کم ہوگی ۔دوسری طرف پر پھیلائے غربت و مفلسی میں طلبا و طالبات کے لیے فیسوں کی ادائیگی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی ، متعلقہ اداروں سے ملکر غریب اور مستحق طلبا کی اعلی تعلیم کے حصول کو معیاری اور یقینی بنانے کی کوشاں ہیں اس حوالے سے یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران کے طلبا کیلئے اسکالرشپ کے مختلف مواقع موجود ہیں، یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران میں زیر تعلیم طلبا کیلئے احساس اسکالرشپ کے علاوہ ، پاکستان بیت المال اسکالرشپ او دوسری اسکالرشپ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران داخلہ بھی شروع ہوچکا ہے ہمارے طلبا وطالبات کے لیے سنہری موقع ہے۔ شہید چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی علم دوست پالیسیوں کی بدولت گھر کی دہلیز پر اعلی اور معیاری ماحول کے ساتھ ہی انتہائی قابل اور اچھے اساتذہ کی زیر نگرانی اعلیٰ اور معیاری تعلیم کا حصول ممکن ہوا ،اپنے غریب اور نادار طلبا کو زیادہ سے زیادہ اسکالرشپس پر رسائی اور آسانی کیلئے ان کی معاونت کر رہے ہیں۔


