کشمور میں ڈاکوﺅں کے ہاتھوں مغوی 3 ٹرک ڈرائیوروں کو بازیاب کرایا جائے، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز

کندھ کوٹ (آن لائن) ضلع کشمور میں ڈاکوﺅں کے ہاتھوں اغوا تین ٹرک ڈرائیوروں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے ۔ بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی ‘جنرل سیکرٹری حاجی عبد الباقی کاکڑ‘سینئر نائب صدر حاجی عبد المجید بنگلزئی ‘حاجی عطا اللہ کاکڑ‘حاجی محمد گل کاکڑ ‘حاجی مراد خان کاکڑ ‘حاجی احمد شاہ مری ‘حاجی عبد الجبار اچکزئی‘ملک نور خان کرد ‘حاجی جعفر خان کاکڑ ‘حاجی نیاز محمد خلجی‘حاجی باری داد کاکڑ ‘حاجی ظاہر شاہ‘سہیل خان کاکڑ ‘محمد امین سمالانی ‘حاجی روزی خان مندوخیل ‘حاجی ابراہیم پرکانی ‘منی مزدہ ٹرک ایسوسی ایشن کے صدر میر نواب خان مینگل‘حاجی محمد پناہ‘نوراللہ اچکزئی‘ضلع خضدار کے ٹرانسپورٹرز حاجی عبدالمالک ساسولی ‘رحم بخش شاہوانی‘حاجی غلام علی ‘محمد ایوب زہری و بلوچستان سندھ کے ٹرانسپورٹروں نے آئی جی سندھ پولیس ڈی آئی جی سکھر لاڑکانہ ڈویژن‘ایس ایس پی کشموراورایس ایس پی شکار پور سے مطالبہ کیا ہے کہ کندھ کوٹ کے ایریا سے اغوا کیے گئے تینوں ٹرک ڈرائیوروں کو ڈاکوں سے فوری طور بازیاب کرایا جائے اگر تینوں ٹرک ڈرائیوروں کو اڑتالیس گھنٹے میں بازیاب نہیں کرایا گیا تو بلوچستان اور سندھ کے گڈز ٹرانسپورٹرز مجبور ھو کر شکار پور بائی پاس زیرو پوائنٹ پر پہیہ جام ہڑتال کر کے پنجاب ۔بلوچستان جانے والے شاہراں کو بند کرینگے جب تک اغوا شدہ ڈرائیوروں کو بازیاب نہیں کیا جائے گا ھڑتال اس وقت تک جاری رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں