محکمہ معدنیات میں ٹیکس وصول کرنیوالے ٹھیکیداروں نے مافیا کی شکل اختیار کر رکھی ہے، عمیر محمد حسنی
حب (این این آئی) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے معدنیات و قدرتی وسائل سردارزادہ عمیر محمد حسنی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کی جارہا ہے بلوچستان میں سب سے زیا ریونیو دینے والے محکمے کے دفاتر کی حالت اچھی نہیں معدنیات کنٹریکٹر مافیا کو بھی لگام دے کر ریونیو کو مزید بڑھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ معدنیات حب کے دفتر کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر معدنیات امیر حسین لاسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد دین موندرہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر شیخ قاضی، جمعہ خان اور دیگر افسران بھی موجو تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں لیکن معدنیات کے شعبے میں جدت نہ ہونے کی وجہ سے استفادہ کم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، جس پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں محکمہ معدنیات میں ٹیکس وصول کرنے والے ٹھکیداروں نے ایک مافیا کی شکل اختیار کرلی تھی جسکی وجہ سے ریونیوں کم مل رہا تھا اب ان مافیاز کو لگام دے کر ریونیو کو بڑھائنگے انہوں نے کہا کہ حب میں ماربل سٹی کو لیڈا صنعتی سہولیات فراہم کررہا ہے تاہم ہم اپنے محکمے کی جانب سے بھی صنعتکاروں سے مکمل تعاون کررہے ہیں انہوں نے کہ بلوچستان کی معدنیات کو دنیا بھر میں پزیرائی حاصل ہے ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں


