6 مغوی فٹبالروں کی بازیابی کیلئے ڈیرہ بگٹی میں فورسز کا آپریشن
سوئی (انتخاب نیوز) ڈیرہ بگٹی آپریشن میں ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شرکت۔ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ سوئی سے حراست میں لیے بارہ مشتبہ افراد سے تحقیقات جاری ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری بلوچستان کے مطابق تحقیقات کی روشنی میں مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ 6 افراد کو ڈیرہ بگٹی سے اغوا کیا گیا تھا، 4 روز گزرنے کے باوجود انتظامیہ مغویوں کو بازیاب نہ کراسکی۔
Load/Hide Comments


