نادہندگان کیخلاف کیسکو کا آپریشن، صوبے بھر میں سیکڑوں کنکشن منقطع، متعدد کیخلاف مقدمات درج
کوئٹہ (این این آئی) وفاقی وزارت توانائی(پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی( کیسکو)کی ٹیمیں صوبہ بھرکے مختلف آپریشن سرکلز میں بجلی چوروںاور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے ،اس سلسلے میںضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے ٹیموںے کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںجناح ٹاون، کلی پائند خان میں مختلف کمرشل پلازوں اور فلیٹس کے برقی میٹرز چیک کئے گئے جن میں سے 6کنکشنزجوکہ ڈائریکٹ چل رہے تھے جن کی بجلی منقطع کرکے انھیں گرفتاربھی کرلئے گئے نیز کیسکوٹیم نے مغربی بائی پاس اوراس سے ملحقہ علاقوںمیںبھی کاروائی کرکے4بجلی چوروںکو موقع پر گرفتارکرکے اُنھیںمتعلقہ پولیس تھانے بھیج دئےے جنکے خلاف مزید قانونی کارروائی جارہی ہے نیز اِس دوران 37نادہندگان کے کنکشنزبھی بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے گئے ۔ کیسکوسریاب ڈویژن کے تحت ٹیموں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بروری روڈ، اسپنی روڈ، عیسی نگری، قمبرانی روڈ،کلی بادیزئی کے علاقوں میں مشترکہ کارروائی کے دوران 17ڈائریکٹ کنکشنز کو منقطع کردئےے جن میں سے 8بجلی چوروںکے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشنوںمیں مقدمات کے اندارج کےلئے درخواست ارسال کردئےے گئے۔اس کے علاوہ ائیرپورٹ روڈ، حبیب اللہ بنگلوز کے علاقہ میں تکنیکی طورپر غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر جرمانہ کی مدمیں 20ہزار یونٹس عائد کردئےے گئے نیز کارروائی کے دوران عالموچوک کے علاقہ میں 3کمرشل فلیٹ جو ڈائریکٹ بجلی استعمال کررہے تھے اُن کے خلاف ایف آئی آر کےلئے پولیس اسٹیشن کو تحریری درخواست بھیج دئےے گئے ۔علاوہ ازیں پشتون آباد کے علاقہ میں قاسمی اسٹور کو ڈائریکٹ بجلی استعمال کرنے پر گرفتار کرکے متعلقہ پولیس تھانہ کے حوالے کردیاگیانیز پشتون آباد میں مناف گلی کے نادہندہ صارفین کے ذمہ 33لاکھ روپے کے بقایاجات پر اُنکے کنکشنز منقطع کردئےے جبکہ مشرقی بائی پاس، سستابازار کے علاقوںمیںکیسکوٹیم نے غیر قانونی طورپر بجلی استعمال کرنے والے 12دکانوںکے کنکشنز منقطع کردئےے اوراُنھیں گرفتارکرکے پولیس تھانہ کے حوالے کردئےے ۔دریں اثناءکیسکوپشین سرکل کے تحت بھی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے بجلی چوروںاور نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران پشین سٹی سے 3بجلی چورگرفتارکرلئے جن کے خلاف کیسکونے متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں مقدمہ درج کرنے کےلئے تحریری درخواست ارسال کردئےے ، اس کے علاوہ چمن سٹی اور خانوزئی بازار کے علاقوںسے کارروائی کے دوران 41نادہندگان کے کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے نیز اس دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں ساڑھے چارلاکھ روپے بھی وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں کیسکوسبی سرکل کی ٹیموںنے سبی ڈھاڈر،سوئی ،ڈیرہ مرادجمالی ،اوستہ محمد صحبت پور، جعفرآباد کے علاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر70نادہندگان کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئےے جبکہ بجلی کے غیر قانونی استعمال کرنے پر 10افرادکو جرمانے عائد کئے گئے اسی طرح ڈیرہ مرادجمالی میں کیسکوٹیم نے کارروائی کے دوران بجلی چوروںکے خلاف 17ایف آئی آردرج کرادئےے گئے جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کیسکومکران سرکل کے تحت ٹیموںنے تربت سٹی، گوادر سٹی، گوادر اربن اور پنجگور کے علاقوںمیں بجلی چوروںاور نادہندگان کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران نادہندگان سے بلوںکی مدمیں 8لاکھ روپے وصول کرلئے گئے ۔اسی طرح کیسکوخضدارسرکل میں بھی کیسکوٹیم نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مشترکہ طورپر کارروائی کرتے ہوئے نوشکی ، خاران،سوراب، مستونگ،دالبندین ،خالق آباد منگچرکے علاقوںمیں کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس دوران سوراب سٹی کے علاقوںمیں 13بجلی چوروںکے کنکشنز منقطع کردئےے اور اُن کے خلاف مقدمات درج کرانے کےلئے متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو تحریری درخواست ارسال کردئےے اسی طرح خاران شہر میں بھی کارروائی کے دوران کیسکونے10جبکہ قلات میں 15بجلی چوروںکے خلاف قانونی کاروائی کے لیئے متعلقہ پولیس تھانوںمیں درخواستیں جمع کرا دی گئیں ۔علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران زیارت، ژوب، مسلم باغ ، قلعہ سیف اللہ ، لورالائی شہرکے مختلف علاقوںمیںکارروائی کی گئی اور اس دوران 13 ڈائریکٹ کنکشنز بھی منقطع کر کے انھیں جرمانہ بھی کیئے گئے´۔واضح رہے کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کیسکوکی ٹیمیں صوبہ کے مختلف آپریشن سرکلز میں بلاامتیازکارروائیاں کررہی ہیں ۔لہٰذا وہ تمام صارفین ڈائریکٹ کنڈے اور غیر قانونی کنکشنز فوری طورپر ہٹادیں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی علاوہ ازیں تمام صارفین اپنے ذمہ بجلی بلوںکی بروقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی جمع کریں تاکہ بعدمیں کنکشن منقطع ہونے یا کسی بھی پریشانی سے بچاجاسکے نیزکیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی چوروںکی نشاندہی کرنے میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں ۔


