بزنس کمیونٹی کی آسانیوں کیلئے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کا نظام کمپوٹرائزڈ کردیا گیا، کوئٹہ میں آگاہی سیمینار

کوئٹہ: سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی رجسٹرار عبدالرحمن ترین نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی کو ڈیجٹلائزڈ اورآن لائن کردیا گیا ہے اور رجسٹریشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کردیا گیا ہے ،ہمارا مقصد قانونی طریقہ سے بزنس کرنے والوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی اور کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر کے عہدیداروں اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر کے نائب صدر نوید یوسف ،لیگل ایڈوائزر سید سلیم رضا ایڈووکیٹ، وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کی صدر شرمین یونس ،وومن امپاورمنٹ آرگنائزیشن کی چیف شہزادی فوزیہ کاسی ،ندیم خان،عطااللہ مینگل،ٹیکس بار کے صدر محمد آصف،سابق سیکرٹری وممبر بی او ڈی بیف روحیل بلوچ،ڈائریکٹر بیف محمد سہیل ودیگر بھی موجود تھے آگاہی سیشن کے انعقاد کا مقصد تاجروں کو ایس ای سی پی کی جانب سے کی جانے والے ریفارمز اور خصوصا خواتین کے لئے بزنس رجسٹریشن و آسانیوں سے آگاہ کرنا تھا ڈپٹی رجسٹرارایس ای سی پی عبدالرحمن ترین نے کہا کہ سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا مقصد ہے کہ قانونی طریقہ سے تجارت کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اس ضمن میں بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اس سلسلے میں سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تمام امور کو کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے اب کمپنیوں کی رجسٹریشن آن لائن کی جاسکے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں