کرونا وائرس کے مریضوں کو شیخ زید میں رکھنے کی وجہ سے عوام نے احتجاجاًکوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردیا

کوئٹہ:کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر میاں غنڈی کے مقام پر عوام نے کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں شیخ زید اور اس کے ارد گرد علاقوں میں رکھنے کے خلاف احتجاجاًروڈ بلاک کردیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے علاقے میں کسی بھی مشتبہ مریض کورکھنے کی اجازت نہیں دیں گے مظاہرین نے مزید کہا کہ سند ھ اور پنجاب کے زائرین جو ایران سے واپس آرہے ہیں انہیں پاک ایران بارڈر پر کسی قرنظینہ سینٹر پر منتقل کیا جائے اور وہی سے اپنے اپنے صوبوں کو بھجوایا جائے

کیونکہ بلوچستان پنجاب اور کراچی کے نسبت پسماندہ ہے اور وہاں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج ومعالجہ کے بہترسہولیات میسر ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں