تخریب کاری کے واقعات فورسز اور اداروں کی ناکامی ہیں، جماعت اسلامی بلوچستان

کوئٹہ (این این آئی) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے مستونگ میں دھماکہ اور دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما حافظ حمداللہ سمیت قیمتی افرادکے زخمی ہونے پردکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات سیکورٹی فورسز، اداروں کی ناکامی ہیں، حکومت دہشت گردانہ واقعات میں ملوث کرداروں کوبے نقاب وگرفتارکرکے قرار واقعی سزا دے۔ بلوچستان میں بے امنی کے واقعات حکمرانوں، سیکورٹی فورسز اور اداروں کی ناکامی اور نااہلی ہے۔ عوام کے جان ومال کی حفاظت سیکورٹی فورسز و حکومت کی ذمہ داری ہے۔ قومی خزانے سے ماہانہ کروڑوں سیکورٹی کے نام پر خرچ ہورہا ہے مگر عوام پریشان اور غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں